۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مقتدیٰ الصدر

حوزہ/ امریکی نیوز سائٹ "Al-Monitor" نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہفتے نماز جمعہ میں صدر تحریک کے رہنما کی تقریر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عراق میں سیاسی سرگرمیوں میں واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خبر رساں سائٹ المانیٹر نے کل (ہفتہ 14 جنوری) کو اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے سیاسی میدان میں صدر تحریک کے سربراہ مقتدی الصدر کی واپسی قریب ہے، وہ تنہائی کے اس دور کو ختم کریں گے جو انہوں نے مہینوں پہلے اپنے ارکان پارلیمنٹ کے پارلیمنٹ چھوڑنے کے بعد شروع کیا تھا۔

"بغدادالیوم" نیوز سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: "نماز جمعہ کے دوران انہوں نے جو پیغام جاری کیا، اس سے لگتا ہے ،مقتدیٰ الصدر سیاسی میدان میں واپس آنے اور ایک وقفے کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کوآرڈینیشن فریم ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں ان کی تشویش کی وجہ سے ہے۔

اس مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے، المانیٹر لکھتا ہے: "مقتدیٰ صدر کی سیاسی عمل میں واپسی کی تحریک ان کے حریف، نوری المالکی کی قیادت میں حزب الدعوۃ (اسٹیٹ آف لاء کولیشن) کے اندر پھوٹ پڑنے کی خبروں کے ساتھ ہے۔"

واضح رہے کہ اس تجزیے کو امریکی نیوز بیس نے شائع کیا ہے، جب کہ الصدر تحریک اور مقتدیٰ الصدر نے باضابطہ طور پر کسی فیصلے یا موقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .